کراچی(نمائندہ خصوصی) صوبائی وزیر اطلاعات ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے بی آر ٹی ریڈ لائن پروجیکٹ کی تعمیرات کے باعث ٹریفک جام کی رپورٹس کا نوٹس لے لیا ۔ صوبائی وزیر نے ٹرانس کراچی کے سی ای او کو یونیورسٹی روڈ اور بی آر ٹی ریڈ لائن کے پورے روٹ پر جہاں گنجائش ہے وہاں پر شہریوں کے لیے بہتر متبادل راستے بنانے کی ہدایت کردی ۔ انہوں نے کہا کہ کوشش کی جائے کہ پروجیکٹ کی تعمیر سے روڈ پر عام ٹریفک کی روانی میں خلل نہ آئے ۔ صوبائی وزیر نے ڈی آئی جی ٹریفک کو مؤثر ٹریفک پلان مرتب کرنے کی بھی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ یونیورسٹی روڈ پر ٹریفک اہلکاروں کی نفری بڑھائی جائے ، تاکہ یونیورسٹی روڈ پر سفر کرنے والے شہریوں کی بہتر رہنمائی ہو سکے ۔