اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کو ان کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں نشان امتیاز (ملٹری) کے اعزاز سے نوازا۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایوانِ صدر میں منعقدہ خصوصی تقریب میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی (سی جے سی ایس سی) جنرل ساحر شمشاد مرزا کو نشان امتیاز (ملٹری) کے اعزاز سے نوازا۔تقریب میں وزیراعظم محمد شہباز شریف، چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی، اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف، وفاقی کابینہ کے ارکان، ارکان پارلیمنٹ اور اعلیٰ سول اور فوجی افسران نے شرکت کی۔