کراچی (کامرس رپورٹر) حکومت کی جانب سے یک ارب ڈالر مالیت کے سکوک بانڈز کی ادائیگیوں کے بعد زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر ایک ہفتہ میں 78کروڑ40لاکھ ڈالر کم ہوگئے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق ایک ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 6ارب 71کروڑ49لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے، جبکہ زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 12ارب58کروڑ17لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی، تاہم سکوک اور غیرملکی ادائیگیوں کے اثرات کو ایشیائی انفرااسٹرکچر بینک کے فنڈز نے کم کردیا،ایشیائی انفرااسٹرکچر بینک سے 50کروڑ ڈالر موصول ہوئے،جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 5ارب 86کروڑ 68لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔