اسلام آباد(کامرس رپورٹر )چیئرمین نیپراتوصیف ایچ فاروقی نے کہا کہ پاکستان میں 26 اعشاریپ 5 فیصد یعنی ساڑھے 5 کروڑ افراد بجلی کی سہولت سے محروم ہیں۔کے الیکٹرک بورڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی نے انکشاف کیا کہ پاکستان میں 26.5 فیصد یعنی ساڑھے 5 کروڑ افراد بجلی کی سہولت سے محروم ہیں۔چیئرمین نیپرا نے کہا کہ میرے پاس 300 کمپنیاں ہیں، دو سال میں 32 ارب فنانسنگ کے 912 فلاحی منصوبے شروع کئے، اور ملک میں بجلی کے جدید آٹو میٹک میٹرز لگائے ہیں۔توصیف ایچ فاروقی نے کہاکہ ایک میگا واٹ سے اوپر صنعت اپنی بجلی خود پیدا کرسکتی ہے۔