کراچی( نمائندہ خصوصی) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی موجودگی میں ڈاکٹرخلیل سکندر کھاڑو نے پی ٹی آئی چھوڑ کر اپنے بھائیوں اور قبیلے سمیت چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور صدر آصف علی زرداری کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی موجودگی میں پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ کے مشیر فیاض بٹ، ایم این اے رفیق جمالی، ایم پی ایز عزیز جونیجو، شجیلا لغاری اورکلثوم چانڈیو بھی موجود تھے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے ضلع دادو کے شامل ہونے والے قبائلوں کو خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی عوامی پارٹی ہے اور اس نے صوبے بھر میں عوام کی بھرپور خدمت کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور اسکی قیادت ہمیشہ غریب عوام اور انکے مسائل حل کرنے کیلئے ساتھ کھڑ رہی ہے، یپلز پارٹی ملک میں بلاتفریق و بلا امتیاز خدمت پر یقین رکھتی ہے ۔اس موقع پر ڈاکٹر خلیل سکندر نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت نے سیاسی مخالفت کے باوجود ہمیں ہمیشہ عزت دی اس لئے پی ٹی آئی چھوڑ کر وزیراعلیٰ سندھ کی موجودگی میں پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ڈاکٹر خلیل کے پیپلز پارٹی میں شامل ہونے سے ضلع دادو میں پیپلز پارٹی مزید مضبوط ہوگی۔