لاڑکانہ(بیورورپورٹ) لاڑکانہ تعلیمی بورڈ لاڑکانہ کے زیر نگرانی اور شہید بینظر بھٹو گرلز کیڈٹ لاڑکانہ کے تعاون سے انٹر کالجیٹ اینڈ انٹراسکولز گرلز ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2022 گرلز کیڈٹ کالج لاڑکانہ میں منعقد ہوئے جس کے مہمان خصوصی برگیڈیئر عثمان رفیع پرنسپل شہید بینظر بھٹو گرلز کیڈٹ کالج لاڑکانہ تھے جس نے کھلاڑیوں میں ٹرافیز اور سرٹیفکیٹ تقسیم کیے، ان کے ساتھ وائس پرنسپل گرلز کیڈٹ کالج لاڑکانہ عظمت زھرہ، تعلیمی بورڈ لاڑکانہ کے ڈائریکٹر اسپورٹس محمد رمضان جمالی، پروفیسر اعجاز احمد کھوکھر، ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن خادم حسین گوپانگ، اللّه ڈتو تالپور، زاہد علی، محمد شریف بروہی اور غلام یاسین تھے، ایسی طرح مقابلوں میں 100 میٹر ریس میں پہلی پوزیشن گولڈ میڈل گرلز کیڈٹ کالج لاڑکانہ کی بصیرت، دوسری پوزیشن سلور میڈل صائقہ گرلز کیڈٹ کالج لاڑکانہ نے حاصل کی، تیسری پوزیشن براونز میڈل سمایا گلوبل کالج لاڑکانہ نے حاصل کی، 200 میٹر ریس میں پہلی پوزیشن گولڈ میڈل گرلز کیڈٹ کالج لاڑکانہ کی خوشبو، دوسری پوزیشن سلور میڈل کیڈٹ کالج لاڑکانہ کی عرفا جبکہ تیسری پوزیشن گلوبل کالج لاڑکانہ کی سدرہ نے حاصل کی، 400 میٹر ریس میں پہلی پوزیشن گولڈ میڈل گرلز کیڈٹ کالج لاڑکانہ کی فائقا دوسری پوزیشن سلور میڈل گرلز کیڈٹ کالج لاڑکانہ کی عکاشا جبکہ تیسری پوزیشن براونز میڈل، گورنمنٹ گرلس ڈگری کالج مدیجی کی روشن نے حاصل کی، ریلی ریس 100 بائی 400 میٹر ریس میں پہلی پوزیشن گولڈ میڈل گرلز کیڈٹ کالج لاڑکانہ کی بصیرت، عظمہ عشال اور صائقہ، دوسری پوزیشن سلور میڈل گوورنمنٹ گرلز ڈگری کالج مدیجی کی روشن سوہانا کومل اور طیبہ نے حاصل کی جبکہ تیسری پوزیشن براوونز میڈل او پی ایف پبلک اسکول لاڑکانہ کی تصویر اقرا، اریحہ اور عمارہ نے حاصل کیا، شاٹ پٹ میں پہلی پوزیشن گولڈ میڈل گرلز کیڈٹ کالج لاڑکانہ کی کونین سجاد نے، دوسری پوزیشن سلور میڈل علما نظیر، تیسری پوزیشن براوونز میڈل او پی ایف پبلک اسکول لاڑکانہ کی اقرا تھیم نے حاصل کیا، ڈسکس تھروو میں پہلی پوزیشن گولڈ میڈل گرلز کیڈٹ کالج لاڑکانہ کی سادیا ستار، دوسری پوزیشن سلور میڈل گرلس کیڈٹ کالج لاڑکانہ کی ماہ نور، تیسری پوزیشن براوونز میڈل اقرا تھیم نے حاصل کی، لانگ جمپ میں پہلی پوزیشن گولڈ میڈل گرلز کیڈٹ کالج لاڑکانہ کی گل نسا دوسری پوزیشن سلور میڈل او پی ایف پبلک اسکول لاڑکانہ کی اقرا، تیسری پوزیشن براوونز میڈل گلوبل کالج لاڑکانہ کی دعا رند نے حاصل کیا جبکہ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کی پہلی پوزیشن شہید بینظر بھٹو گرلس کیڈٹ کالج لاڑکانہ دوسری پوزیشن او پی ایف پبلک اسکول لاڑکانہ جبکہ تیسری پوزیشن گورنمنٹ گرلس کالج مدیجی نے حاصل کی۔