شورکوٹ کینٹ(روپورٹ قمر گیلانی) سابق وزیر مملکت برائے امور خارجہ صاحبزادہ محمد نذیر سلطان لاہور میں وفات پاگئے ہیں نماز جنازہ کل مورخہ۔06-12-2022 بروز منگل کو دربار سخی سلطان باھُو پر 1:30 پڑھایا جائے گا
صاحبزادہ نذیر سلطان کی میت کو لاہور سے حلقہ دربار سلطان باہو (گڑھ مہاراجہ ) لایا جائے گا
صاحبزادہ نذیر سلطان شورکوٹ سے ایم این اے صاحبزادہ امیر سلطان کے والد ہیں ۔مرحوم صاحبزادہ نذیر سلطان سابق وزیر مملکت برائے امور خارجہ بھی رہے
صاحبزادہ نذیر سلطان کچھ عرصہ سے شدید علیل تھے
صاحبزادہ نذیرسلطان واحد بزرگ سیاستدان تھے جو 1970 سے 2017 تک متواتر 6 مرتبہ رکن نیشنل اسمبلی منتخب ہوتے رہے
صاحبزادہ نذیر سلطان سلطان العارفین حضرت سلطان باھوکے والدین دربار مائی باپ کے گدی نشین بھی تھے۔صاحبزادہ نذیر سلطان صوم و صلاۃ کے پابند اور تہجد گزار تھےمرحوم پاکستانی سیاست کی منجھی ہوئی شخصیات میں جانے جاتے تھے اور دور قدیم سے دورحاضر تک ہمیشہ میڈیا سے فاصلے پر رہے