اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )وزیرِ اعظم شہباز شریف نے منگلا بجلی گھر کے یونٹ 5 اور 6 کے ریفربشمنٹ منصوبے کا افتتاح کر دیا ۔منگلا بجلی گھر کی ریفربشمنٹ کے منصوبے کے تحت تمام یونٹ میں 50 برس پرانی مشینری کو تبدیل کرکے نئی مشینری لگائی جارہی ہے، ریفربشمنٹ منصوبے کی مکمل تکمیل کے بعد منگلا بجلی گھر کی استعداد 1000 میگاواٹ سے بڑھ کر 1310 میگاواٹ ہو جائےگی جسکے نتیجے میں سالانہ 5.6 بلین یونٹ صاف، ماحول دوست اور کم لاگت بجلی پیدا کی جائے گی،منصوبے کے پہلے مرحلے یعنی 10 میں سے 6 یونٹس کی ریفربشمنٹ پر تقریباً 90 فیصد کام مکمل ہے جبکہ آج وزیرِ اعظم نے یونٹ نمبر 5 اور 6 کی تکمیل کا افتتاح کیا،مجموعی طور پر 483 ملین ڈالر کی لاگت سے جاری اس منصوبے میں USAID کی طرف سے 150 ملین ڈالر کی گرانٹ، 90 ملین یورو کا Loan AFDاور واپڈا کی طرف سے 178 ملین ڈالر فراہم کئے جا رہے ہیں۔اس موقع معاونِ خصوصی طارق فاطمی، وزیرِ اعظم آزاد کشمیرسردار تنویر الیاس، چیئر مین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی، امریکہ کے پاکستان میں سفیر ڈانلڈ بلوم، USAID مشن ڈائیریکٹر Reed Aeschlimanی موجودتھے ۔