کراچی(نمائندہ خصوصی) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی جانب سے منعقدہ پندرہویں عالمی اردو کانفرنس کا اختتام ”رقص کا سفر“ اور ”استاد حامد علی خان“ کی شاندار پرفارمنس پر گیا جس میں وہاب شاہ گروپ، عبدالغنی گروپ، خرم تال گروپ، مانی چاﺅ گروپ نے بھرپور رقص پیش کیا جبکہ استاد حامد علی خان کی کلاسیکل گلوگار نے محفل کو چار چاند لگا دیے۔اختتامی تقریب میں نظامت کے فرائض ہما میر نے انجام دیے۔