اسلام آباد( نمائندہ خصوصی ) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف وقت ضائع کئے بغیر پنجاب اور خیبر پختونخوا کے صوبائی انتخابات کےلئے جائےگی۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے لکھا کہ عمران خان نے ممبران اسمبلی کو ہدایت کی ہے کہ اپنے حلقوں میں واپس پہنچیں، ہم مزید وقت ضائع نہیں کریں گے۔ فواد چوہدری کے مطابق پارٹی ارکان اسمبلی کو کہاگیا ہے فوری طورپر انتخابات کی تیاری کریں، پی ٹی آئی وقت ضائع کئے بغیر پنجاب، خیبر پختونخوا کے صوبائی انتخابات کےلئے جائےگی۔فواد چوہدری نے پی ڈی ایم پر تنقید کرتے ہوئے مزید لکھا کہ موجودہ پی ڈی ایم انتخابات سے ایسے ہی بھاگتی رہی جیسے اب بھاگ رہی ہے، قومی اسمبلی کے انتخابات بعد میں ہوں گے۔