لاہور(بیورو رپورٹ )
اداکار ببرک شاہ گہرے صدمے سے دوچار ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ببرک شاہ کا کمسن بیٹا پانی کی ٹنکی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا ہے۔
اداکار نے اس افسوسناک خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ زاویار میرا سب سےچھوٹا بیٹا تھا جس کی عمر چار سال تھی۔
ببرک شاہ کا شمار پاکستان کے کامیاب اداکاروں میں ہوتا ہے، وہ اپنے فنی کیرئیر میں اب تک 108 سےزائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھاچکے ہیں۔ان کی آخری فلم ‘کوٹھے پکے رشتے کچے‘ تھی۔