اسلام آباد / کراچی ( نمائندہ خصوصی ) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ اس نے ایک ارب کے ڈالر بانڈز کیلئے ادائیگی کردی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سٹیٹ بینک نے کہا کہ اس نے ایک ارب ڈالر کے بانڈز کی ادائیگی سٹی گروپ کو کردی ہے جو یہ رقم آگے قرض دہندگان کو دے گا، سکوک ڈالر بانڈز پر ادائیگی کی ڈیڈ لائن 5دسمبر تھی، اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے میچورٹی سے تین دن پہلے ہی ادائیگی کردی ہے۔بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان فی الحال دیوالیہ ہونے سے بچ گیا ہے تاہم ملک کے طویل مدتی بانڈز دباﺅ کا شکار ہیں اور آئندہ کی ادائیگیوں سے متعلق پریشانی برقرار ہے۔