لاہور (بیورو رپورٹ ) انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءکے خلاف منشیات برآمدگی کیس کی سماعت 10دسمبر تک ملتوی کر دی ۔گزشتہ روز لاہور میں انسداد منشیات کی خصوصی عدالت میں رانا ثنااللہ کے خلاف منشیات برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی ۔رانا ثنا اللہ نے عدالت میں پیش ہو کر حاضری مکمل کروائی تاہم شریک ملزم اکرم علالت کے باعث پیش نہ ہوا۔وزیر داخلہ کے وکیل فرہاد علی شاہ نے بتایا کہ رانا ثنا اللہ ہارٹ اٹیک کی وجہ سے گزشتہ سماعت پر پیش نہ ہو سکے۔انہوںنے عدالت سے استدعا کی کہ ایک ہفتے کی تاریخ رکھ لیں، ہم بھی اس کیس میں لمبی تاریخ نہیں چاہتے۔ جس پر عدالت نے کیس کی سماعت 10دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے وکلا ءکو رانا ثنااللہ کی متفرق درخواستوں پر دلائل کے لیے طلب کرلیا ۔