اسلام آباد(نمائندہ خصوصی ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنماءفواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان نے مذاکرات کی کوئی غیر مشروط پیش کش نہیں کی، چیئرمین پی ٹی آئی کا پہلے دن سے مطالبہ تھا کہ انتخابات کی تاریخ کا اعلان کریں تو پھر ہم مذاکرات کریں گے ۔ایک بیان میں رہنماءپی ٹی آئی فواد چوہدری نے کہا کہ ملک کی معاشی صورت حال خراب ہے ،وزارت دفاع کو مزید پیسے چاہئیں ،سفارتخانے کے عملے کی تنخواہیں نہیں مل رہیں،یہ بہت خطرناک ہو گا اگر حکومت خود پاکستان کو ڈیفالٹ ڈکلیئر کر دے۔