لاڑکانہ(بیورو رپورٹ) لاڑکانہ کے گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول میں ثقافتی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اسکول کی پرنسپل ممتاز بیگم، پروگرام آرگنائزر مس حمیرا ایوب گاد، تسلیم، قمرالنساء، رضیہ عباسی، رضوانہ، سوریہ، فہمیدہ، سعیدہ، شبانہ، امتیاز خاتون، رابیلہ، اقراء، ماریہ، ریما، خواتین اساتذہ اور طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی، تقریب میں طالبات نے تقاریر، ٹیبلوز، ملی نغمے اور خاکے پیش کرکے تقریب کو چار چاند لگا دیئے جبکہ مشہور فنکاروں راجہ سموں، ماسٹر امتیاز علی، سائیں سوائی اور دیگر نے سندھی قومی گانوں نے پنڈال میں موجود لوگوں کو رقص سے محظوظ کیا، اس موقع پر اسکول کی پرنسپل ممتاز بیگم نے کہا کہ ہمیں سندھ کی ثقافت پر فخر ہے، کیونکہ سندھ کی ثقافت ہزاروں سال پرانی ہے، یہی وجہ ہے کہ ہم پوری دنیا میں عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، آج کی تقریب میں طلباء نے سندھ کی ثقافت کو اجاگر کیا اور ثابت کیا کہ وہ اپنی سرزمین سے محبت کرتے ہیں اور اپنا ثقافتی دن بھرپور جوش و خروش سے منائیں گے کیونکہ زندہ قومیں اپنی ثقافت کا دن جوش و خروش سے مناکر اور امن، محبت اور بھائی چارے کا پیغام دیں، اس موقع پر طالبات کا کہنا تھا کہ وہ آج کے پروگرام میں شرکت کرکے بہت خوش ہیں، ہمیں امید ہے کہ مستقبل میں بھی ایسی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا جس سے ہمیں حوصلہ ملتا ہے۔