لاڑکانہ(۔ رپورٹ محمد عاشق پٹھان) ایس ایس پی لاڑکانہ ڈاکٹر محمد عمران خان نے کانفرنس ہال ایس ایس پی آفس میں لاڑکانہ پولیس کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس کی صدارت کی جس میں اے ایس پی سٹی عتیق الرحمان میکن، تمام ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز، ٹریفک سارجینٹس اور آفس برانچز انچارجز نے شرکت کی، اجلاس میں ماہ اکتوبر اور نومبر 2022 کے دوران پولیس کی کارکردگی کامفصل جائزہ لیا گیا، ایس ایس پی لاڑکانہ نے گزشتہ دو ماہ کے دوران لا اینڈ آرڈر کو بہتر بنانے، جرائم پر قابو پانے، جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھرپور ایکشن کرنے، عوام کا پولیس پر اعتماد بحال کروانے پر لاڑکانہ پولیس کے افسران اور جوانوں کی کاوشوں کو سراہا، اس ضمن میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف موثر کاروائیاں کرنے پر 12 افسران سمیت انچارج سی آئی سے انسپیکٹر احسان علی بلیدی، ایس ایچ او حیدری سب انسپکٹر علی حسن مغیری، ایس ایچ او علی گوہر آباد انسپیکٹر دلی جان مگسی، ایس ایچ او باکرانی انسپیکٹر اصغر علی سولنگی، انسپکٹر خادم حسین مگسی، ایس ایچ او مارکیٹ انسپکٹر سرتاج احمد جاگیرانی، ایس ایچ او ولید انسپیکٹر عبدالغفور چھٹو، ایس ایچ او تعلقہ انسپکٹر غلام مصطفیٰ ابڑو، ایس ایچ او نوڈیرو سب انسپکٹر احمد علی اوڈہو، انچارج مددگار بیس ٹو سب انسپکٹر وارث علی بھٹو، ایس ایچ او یونیورسٹی سب انسپکٹر گلزار احمد برڑو، اور ایس ایچ او رحمتپور سب انسپکٹر محمد یوسف ناریجو اور ان کے ٹیم میں شامل 30 کانسٹیبلز، ہیڈ کانسٹیبلز، اے ایس آیز کو تعریفی اسناد اور انعامات دے گئے جبکہ ناقص کارکردگی پر 12 ایس ایچ اوز کے خلاف محکمانہ کاروائی کی گئی جن میں ایس ایچ او سچل انسپکٹر نیئر حسین بروہی، ایس ایچ او آریجا سب انسپکٹر عابد حسین چانڈیو، ایس ایچ او ماہوٹا سب انسپکٹر لیاقت علی سولنگی، ایس ایچ او الاہی بخش سیال انسپیکٹر محمد عرس نوناری، ایس ایچ او وارث ڈنو ماچھی انسپکٹر نور احمد مغیری، ایس ایچ او لاشاری انسپکٹر میر محمد کھوسو، ایس ایچ او گڑہی خدابخش بھٹو سب انسپکٹر حضور بخش جونیجو، ایس ایچ او ایئرپورٹ سب انسپکٹر علی مراد کھوسو، ایس ایچ او فتح پور سب انسپکٹر الطاف حسین ودہو، ایس ایچ او رشید وگن سب انسپکٹر محمد ابراہیم، ایس ایچ او ڈوکری سب انسپکٹر محمد مگریو، اور انچارج مددگار بیس ٹو سب انسپکٹر ممتاز علی شامل ہیں، علاوہ ازیں ایس ایس پی نے تمام پولیس افسران کو واضح کیا گیا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے، اس سلسلے کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، تمام پولیس افسران کی کارکردگی کو باقاعدگی سے مانیٹر کیا جائے گا، ریوارڈ اور سزا کا تعین جرائم کے خلاف کارکردگی کی بنا پر ہو گا، اچھی کارکردگی پر انعام، جبکہ ناقص کارکردگی پر محکمانہ کاروائی کی جائے گی