کراچی /جمپیر( نمائندہ خصوصی )وفاقی وزیر بجلی خرم دستگیر خان نے کہاکہ ہمیں اب سستی بجلی بنانی ہے تاکہ عوام کو ریلیف ملے ۔ بجلی کے نرخ بہت زیادہ ہیں اب حکومت صرف سستی بجلی کے منصوبوں پر کام کر ے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے جھمپیر کے ونڈ پاور کوریڈور میں افتتاحی تقریب میں سےخطا ب کرتے ہو ئے کیا اس موقع پر دانش اقبال نے ان منصوبوں کے بارے میں بتایا کہ ان کے دونوں منصوبوں سے 110میگا واٹ بجلی فراہم شروع کردی گئی ہے اور اس پر 76ملین ڈالر لاگت آئی ہے ۔
ہمارے پاس قدرتی وسائل کی کمی نہیں مگر موثر قیادت درست سمت اور عمل کی شدید کمی ہے
جھمپیر کا یہ ونڈ کوریڈور 40ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کر سکتا ہے۔ جو ماحول دوست اور سستی بھی ہوگی ۔ مگر سرمایہ کاری اور وسائل کے باوجود یہاں کام کی رفتار سست ہے وجہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان اختلافات ۔ بیوروکریسی کاروایتی انداز پاور مافیا کا کنٹرول ہے ۔ اسوقت 36ونڈ پاور پروجیکٹس سے 1845 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے جبکہ اگلے مرحلے میں 175میگاواٹ کے منصوبے فائنل کئے جا رہے ہیں ۔ ہمارے پڑوسی ملک میں ونڈانرجی سے 20 ہزار میگاواٹ بجلی حاصل کی جا رہی ہے ۔
اب ہوائیں ہی کریں گی روشنی کا فیصلہ
جس دینے میں جان ہوگی وہ دیا رہ جایے گاتقریب میں متبادل توانائی بورڈ کے سی ای او شاہجاں مرزا، این ٹی ڈی سی کے ایم ڈی رانا عبدالجبار، برٹش ڈپٹی کمشنر سارہ مونی، چیئرمین گل احمد اور میٹرو پاور دانش اقبال مختلف کمپنیوں کے اعلی حکام اس موقع پر موجود تھے ۔