کراچی( کرائم رپورٹر ) وھیکل لفٹنگ کی وارداتوں کو روکنے کے لئے کی گئی اے وی ایل سی کی نا کہ بندی کے دوران اے وی ایل سی کراچی سٹی ڈویژن کے انچارج چوہدری عارف ، راجہ خالد نے کا روائی کر تے ہوئے کرا چی سے رکشہ چوری کر نے کی متعدد وارداتوں میں ملوث کراچی پو لیس کو مطلوب بین الصوبائی رکشہ چور گینگ کے چار (04) ملزمان کو گرفتار کرکے دو سرقہ شدہ رکشے اور کراچی سے سرقہ شدہ متعدد رکشوں کے کھلے ہوئے پارٹس برآمدکر لئے۔ملزمان عادی جرائم پیشہ اور کراچی سے رکشہ چو ری کر نے کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔ملزمان نے دوران انٹیروگیشن انکشاف کیا کہ پچاس سے زائد رکشے کراچی کے مختلف علاقوں سے چوری کر کے عمران اور بادشاہ خان آٹھ چوک لیاری والے کو 30/40ہزار روپے فی رکشہ فروخت کر چکے ہیں۔ملزم عبدالوحید عرصہ سے چوری کی وارداتوں میں ملوث ہے اور سال 2013 تھانہ حب سٹی بلوچستان سے گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے۔ملزم عمران کباڑی ہے اور تھانہ لیاقت آباد کے مقدمہ الزام نمبر 513/22 میں بھی گرفتار ہو کر جیل جاچکا ہے-ملزمان کے دیگر ساتھی ملزمان اور مزید گاڑیوں کی بر آمد گی کے لئے چھا پہ ما رے جا رہے ہیں۔گرفتار ملزمان عبدالوحید ولد محمد حنیف. عمران ولدمحمد میاں عرف منشاء قریشی.صلاح الدین ولد نعیم الدین
نمبر 4: حمزہ ولد عارف نسیم جن سے رکشہ نمبر D-16-11959 سازگار تھانہ پی آئی بی سے سرقہ ہے جس کا مقدمہ الزام نمبر432/2022 ہے۔ کراچی سے سرقہ شدہ متعدد رکشوں کے کھلے ہوئے پارٹس بر آمدملے گرفتار ملزمان سےمزید تفتیش جا ری ہے۔