کراچی( کامرس رپورٹر ) ایف پی سی سی آئی عرفان اقبال شیخ نے ایف پی سی سی آئی کے پلیٹ فارم سے مرحوم ایس ایم منیرکے لیے منعقدہ اعلیٰ سطحی تعزیتی ریفرنس میں بڑی تعداد میں بز نس کمیونٹی اور صنعتکاروں کی شر کت پراپنے اطمینان کا اظہار کرتے ہو ئے کہا ہے کہ ہر کسی نے دُکھ کی اس گھڑ ی میں بے مثال اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرتے ہو ئے ایک بہت اچھی روایت قائم کی ہے۔ ایف پی سی سی آئی ہیڈ آفس کراچی میں مرحوم ایس ایم منیر کے لیے منعقدہ تعزیتی ریفرنس کی صدارت کرتے ہوئے ایف پی سی سی آئی کے قائم مقام صدر سلیمان چاؤلہ نے ایف پی سی سی آئی کے سابق صدر،یو بی جی کے سرپرست اعلیٰ اور لیجنڈری تاجر رہنما کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ چیئرمین بی ایم پی اور سابق صدر ایف پی سی سی آئی میاں انجم نثار نے اس موقع پر کہا کہ تجارتی و صنعتی رہنما نے کبھی بھی سیا سی مقابلے کو ذاتی طور پر نہیں لیا اور ہمیشہ پاکستان کی پوری کاروباری، صنعتی اور تاجر برادری کی اجتماعی بھلائی کے لیے حکومت کے ساتھ گفت و شنید کی۔سابق صدر ایف پی سی سی آئی میاں ناصر حیات مگوں نے کہا کہ مرحوم ایس ایم منیر ایک طویل عرصے تک ثابت قدمی کے ساتھ کا روباری برادری کی ایک توانا آواز رہے اور حکومتوں کو بھی ان کے فیڈ بیک کو سنجیدگی سے لینا پڑتا تھا کیونکہ وہ ایک پاپولر لیڈر تھے اور ان کی تجا ویز پر یکٹیکل ہو تی تھیں۔ نائب صدر ایف پی سی سی آئی انجینئر ایم اے جبار نے بتایا کہ انہوں نے ہمیشہ فرنٹ فٹ پر آکر قیادت کی اور پالیسی معاملات پر حکومت کے ساتھ سنجیدہ ڈائیلاگ سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے؛لیکن پھر بھی وہ پالیسی حلقوں میں ہمیشہ پسند کیے گئے کیونکہ وہ جانتے تھے کہ وہ ملک کی معیشت کے لیے لڑ رہے ہیں اور کسی ذاتی فائدے کے لیے نہیں۔ نائب صدر ایف پی سی سی آئی شبیر منشاء نے یاد کیا کہ مرحوم ایس ایم منیر نے تجارتی سیاست میں بہت سے نوجوان، توانا اور متحرک چہروں کو متعارف کروایا اور بحران کے وقت اپنے ساتھیوں اور اسٹاف کے بچوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑا۔نائب صدر ایف پی سی سی آئی شوکت عمرسن نے پوری کاروباری برادری کے لیے ایک سر پرست ہستی کے کھو جانے پر اپنے گہرے دکھ کا اظہار کیا اور بتایا کہ کس طرح انہوں نے نوجوان نسلوں کو مستقبل کے قائدانہ کردار کے لیے تربیت دی۔ انہوں نے مرحوم رہنما کے لیے اپنی تعریف کا بھی اظہار کیا کہ انہوں نے اپنے عملے اور ان کے بچوں کی کس طرح دیکھ بھال کی۔ایف پی سی سی آئی کے سابق صدرافتخار علی ملک نے کہا کہ مرحوم ایس ایم منیر ان سب سے زیادہ باشعور تجارتی رہنماؤں میں سے ایک تھے جو انہوں نے اپنی 40 سالہ تجارتی سیاست میں دیکھے ہیں؛ کیونکہ وہ میٹنگوں کے لیے ڈیٹا اور سفارشات کے ساتھ ہمیشہ اچھی طرح سے تیار رہتے تھے۔معروف کاروباری شخصیت اور مرحوم ایس ایم منیر کے دیرینہ ساتھی حنیف گوہر نے گہرے تشکر کا اظہار کیا کہ ملک کے ہر ایک بڑے سرکاری اہلکار، سیاست دان، سماجی شخصیت و کاروباری شخصیت نے مرحوم کے لیے اپنی محبتوں اور دعاؤں کا اظہار کیا ہے۔ایس ایم منیر مرحوم کے بیٹے ایس ایم تنویر نے کہا کہ ان کے والد کے ساتھی اور دوست ان کے خاندان کی طرح تھے اور پچھلے تین دنوں نے انہیں اور مرحوم ایس ایم منیر کے پورے خاندان کو معیشت کے تمام شعبوں اور معاشرے کے تمام طبقات میں ان کے والد کے لیے بے پناہ محبت، احترام، پسند یدگی اور لگاؤپر دلی طور پر خوشگوارحیرت ہو ئی ہے۔