اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) وزیراعظم محمد شہباز شریف سابق چینی صدر جیانگ زیمن کی وفات پر تعزیت کےلیے اسلام آباد میں چینی سفارت خانہ پہنچے اور چینی سفیر نونگ رونگ سے ملاقات میں سابق چینی صدر کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کیا ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ مرحوم سابق چینی صدر کو ہمیشہ ایک عظیم رہنما کے طور پر یاد رکھا جائیگا ،انہوں نے پاک چین تعلقات کو مضبوط کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ۔ وزیراعظم نے کہاکہ چین کی ترقی میں مرحوم صدر جیانگ زیمن کا کردار اہم حیثیت رکھتا ہے۔وزیراعظم نے تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلم بند کیے۔