کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہاہے کہ آئندہ سال یوم تاسیس پر بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم بن جائینگے،55 ویں یوم تاسیس پریہ عزم کرتے ہیں کہ بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم بنائینگے۔پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مشن کو وہ نہ صرف آگے لے کر چلیں گے بلکہ عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کے لئے تمام اقدامات بروئے کار لائیں گے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے نشترپارک میں پارٹی کے 55 ویں یوم تاسیس پرمنقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرپیپلزپارٹی کے رہنما سابق وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ پیپلزپارٹی سندھ کے صدر سینیٹرنثار کھوڑو،سینیٹرمیاں رضا ربانی،وفاقی وزیرشیری رحمان،وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن،پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے صدر،صوبائی وزیرسعید غنی،وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی وقارمہدی سمیت مرکزی و صوبائی رہنما بھی مرکزی اسٹیج پر موجود تھے۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنے خطاب میں کہاکہ 55 سال پہلے شہید ذوالفقار علی بھٹو عوامی پارٹی بنائی جس کا نام پیپلز پارٹی رکھا گیا،آمروں اوراس کی باقیات کی سازشوں کے باوجود پارٹی آج بھی متحد ہے،ملک بھر میں یوم تاسیس کی تقریبات جاری ہیں،اگلا سال بلاول بھٹو زرداری کے وزیراعظم بنانے کا ہے۔چیئرمین پییلزپارٹی بلاول بھٹو کودعوت خطاب دینے سے قبل افتتاحی کلمات ادا کرتے ہوئے وزیر محنت و افرادی قوت سندھ و صدر پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن سعید غنی نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے آئین کواصلی حالت میں بحال کیا اورملکی عوام کی خدمت کرتی رہی ہے اور کرتی رہے گی،پیپلزپارٹی نے ہمیشہ آئین شکنی کے خلاف جدوجہد کی ہے پیپلزپارٹی جیسی سیاسی جماعت دنیامیں نہیں ملے گی، اس پارٹی کے قائدین وکارکنان نے جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں۔تمام سیاسی جماعتوں نے پیپلزپارٹی کے مشورے پرعمل کیا تب ہی سلیکٹیڈ سے چھٹکاراملا۔ سعید غنی نے کہا کہ آمر مشرف کے دور میں 2007میں سب جماعتوں نے بائیکاٹ کاارادہ ظاہرکیا، اس وقت بھی پیپلزپارٹی نے سب کوقائل کیا،حالانکہ پیپلزپارٹی چاہتی توون تھرڈ کی اکثریت لے سکتی تھی،آج 55 سال بعد شہید ذوالفقار علی بھٹو کا لگایا ہوا یہ پودا ایک تناور درخت بن کر اس ملک کے عوام کے لئے سایہ دار بن چکا ہےشہید ذوالفقار علی بھٹو کے مشن کو وہ نہ صرف آگے لے کر چلیں گے بلکہ عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کے لئے تمام اقدامات بروئے کار لائیں گے۔ پی پی کو عمران نے تنگ کیا لیکن پی پی نے اسکی حکومت کا صفایا کردیا، شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو کی ملک کے لئے قربان ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ذہنی طورپرمفلوج ہے، جس کوسیاست کاپتہ نہیں۔وہ خودغرض آدمی ہے۔ اس کے اپنے تین چاررہنما یہ ان کوبھی پتہ ہے کہ الگ ایجنڈالے کرگھوم رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگراسمبلیوں سے استعفیٰ دیناہے، توہاتھ دے لکھ کردیں لیکن ان کی نیت نہیں یہ سارہ ٹوپی ڈراماہے لوگوں کوبیوقوف بنانے کی کوشش ہے۔ سعید غنی نے کہا کہ عمران خان بہت ہی نحوست والاانسان ہے، اس نے اس ملک کی معیشت کو تباہ کردیا ہے، وہ اس ملک میں ایک بیرونی ایجنڈے پر عمل پیرا ہے اور اس نے راولپنڈی کے جلسہ میں لانگ مارچ سے جان چھڑانے کے لئے استعفیٰ والا شوشہ چھوڑا ہے۔l