لاڑکانہ(بیورورپورٹ) سنگاپور جوڈیشل کالج اور سپریم کورٹ آف سنگاپور کے زیر اہتمام جوڈیشل ایگزیکٹو پروگرام 2022 کی تقریب کا انعقاد سنگاپور میں کیا گیا جس میں سپریم کورٹ آف پاکستان اسلام آباد کے پبلک ریلیشن آفیسر ڈاکٹر شاہد حسین کمبوہ اور لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے محکمہ پولیس سندھ کے انویٹی گیشن آفیسر مختیار علی شر نے پاکستان کی نمائندگی کی، تقریب میں سنگاپور کے چیف جسٹس سندریش مینن نے شرکاء کا خیر مقدم کرتے ہوئے ان کی صلاحتیوں پر زبردست داد دی، تقریب میں پاپوا نیو گنی کے چیف جسٹس اور روانڈا، بوٹسوانا، بیلیز، برونائی، منگولیا، فلپائن، نارو اور سنگاپور کے ججوں نے بھی شرکت کی، یہ بات قابل ذکر ہے کہ واضح رہے کہ شاید حسین کمبوہ اور مختیار علی شر سنگاپور کی سپریم کورٹ سے جونز ڈے اسکالر شپ پر سنگاپور مینجمنٹ یونیورسٹی میں جوڈیشل اسٹڈیز میں ماسٹر آف لاز (LLM) کر رہے ہیں