کراچی(نمائندہ خصوصی) ملک کے بڑے ایئرپورٹس پر بہتر قطار بندی کو یقینی بنانے کے انتظامات کئے گئے ۔ ترجمان نے اپنے بیان میں کہاکہ کراچی، اسلام اباد، لاہور اور پشاور ائرپورٹس پر ”زگ زیگ“یا”سنیک لینز“متعارف کرا دی گئیں،اقدام کا مقصد قطار میں انتظار کے وقت کو کم کرنا ہے۔ ترجمان کے مطابق اقدام سے چھوٹی قطاریں اور تیز اسکریننگ ممکن ہوسکے گی،دیگر ائرپورٹس پر بھی انتظامیہ ضرورت کے مطابق یہی انتظامات کرے گی۔ مسافروں نے سادہ لیکن اہم اقدام پر اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔