راولپنڈی( اسپورٹس رپورٹر )پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی تقریبِ رونمائی ملتوی کر دی گئی۔
انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس کی طبیعت کی ناسازی کے باعث تقریب ملتوی،زرائع
اب کل ٹیسٹ میچ شروع ہونے سے قبل کی جائے گی،زرائع کے مطابق
بین اسٹوکس اور بابر اعظم کل ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی میں حصہ لیں گے،ذرائع
راولپنڈی میں انگلش ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس اور 7 کھلاڑیوں سمیت اسکواڈ کے 14 افراد بدہضمی کا شکار ہو گئے ہیں،زرائع کے مطابق پلیئرز وائرل انفیکشن کے باعث گراؤنڈ میں نہیں آئے۔کئی کھلاڑی اور ٹیم انتظامیہ کے افراد کی طبیعت خراب ہے، ترجمان
انگلینڈ ٹیسٹ اسکواڈ کے کھلاڑی کورونا وائرس کا شکار نہیں ہوئے،ترجمان
انگلش کرکٹ ٹیم کے کھانوں کی نگرانی کے لیے مراکش کے شیف بھی اسلام آباد میں ہیں۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ یکم دسمبر سے راولپنڈی میں شروع ہو گا
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ یکم دسمبر سے راولپنڈی میں شروع ہو گا۔