کراچی(کامرس رپورٹر ) نیشنل بینک آف پاکستان ون لنک کے ساتھ سائن اپ کرنے والا پہلا بینک بن گیا جس کے تحت یونین پے انٹرنیشنل ڈیبٹ اور ورچوئل کارڈز کیلئے تھری ڈی محفوظ ڈیجیٹل کامرس اور ادائیگیوں کو ممکن بنایاجاسکے گا۔ چیف ڈیجیٹل آفیسر این بی پی، ہمایوں سجاد، کنٹری منیجر یو پی آئی پاکستان، محمد، ندیم ہارون،، اور سی ای او ون لنک نجید آگرہ والا اور ان کی ٹیم اراکین اس موقع پر موجود تھے۔