اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ملاقات کی جس میں وزیراعظم شہباز شریف نے جنرل سید عاصم منیر کو آرمی چیف کا منصب سنبھالنے پر مبارک دی۔ بدھ کو وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف نے وزیراعظم ہاوس میں ملاقات کی جس میں وزیراعظم شہباز شریف نے جنرل سید عاصم منیر کو آرمی چیف کا منصب سنبھالنے پر مبارک دی۔ زیراعظم نے کہاکہ آپ کے آرمی چیف بننے پر قوم خوش ہے، عوام اور فوج کے درمیان اعتماد اور محبت کے رشتے مزید مظبوط ہوں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ آپ جیسے قابل افسر کی قیادت ادارے کی پیشہ وارانہ ترقی کو مزید بہتر بنانے میں اہم ثابت ہوگی۔جاری بیان کے مطابق ملاقات میں آرمی کے پیشہ وارانہ اور قومی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا ۔ یاد رہے کہ آرمی چیف کا منصب سنبھالنے کے بعد جنرل سید عاصم منیر کی وزیراعظم سے یہ پہلی ملاقات تھی۔