اسلام آباد( نمائندہ خصوصی ) سینیٹر اعظم سواتی کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات سے متعلق وکیل بابر اعوان نے بتایا کہ اعظم سواتی پر ایک ہی واقع کی پچاس مقدمات درج ہو چکے ہیں۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ سینیٹر اعظم سواتی کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی، اعظم سواتی کی درخواست پر چیف جسٹس عامر فاروق سماعت کی۔وکیل بابر اعوان نے بتایا کہ اعظم سواتی پر ایک ہی واقع کی پچاس مقدمات درج ہو چکے ہیں، اعظم سواتی کی اسلام آباد سے دوسری جگہ منتقلی روکی جائے۔بابر اعوان کا کہنا تھا کہ سیکرٹری داخلہ کو احکامات جاری کئے جائیں، سندھ اور بلوچستان میں زیادہ تر مقدمات درج کئے گئے، اعظم سواتی اسلام آباد میں جسمانی ریمانڈ پر ہیں، آئی جیز پر سیکریٹری داخلہ کا کنٹرول ہوتا ہے۔عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کو سیکریٹری داخلہ سے ہدایات لینے کا حکم دیتے ہوئے استفسار کیا کیسے سیکریٹری داخلہ کا کنٹرول صوبائی آئی جیز پر ہوتا ہے؟ چیک کرکے بتائیں سیکریٹری داخلہ کا کنٹرول اس طرح ہے جس طرح بتایا جا رہا ہے؟بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت جمعہ تک ملتوی کردی۔