کراچی(نمائندہ خصوصی) گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے شمسی سوسائٹی ملیر میں دلخراش واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے ۔ گورنرسندھ نے ایڈیشنل آئی جی کراچی پولیس سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملوث عناصر کو ہر صورت قانون کی گرفت میں لانے کی ہدایت دی ۔ گورنرسندھ نے جاں بحق افراد کی مغفرت ، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل اورزخمی افراد کی جلد صحتیابی کے لئے دعا بھی کی۔ گورنرسندھ نے کہا کہ واقعہ کا سن کر شدید دکھ پہنچا۔