راولپنڈی ( نمائندہ خصوصی )وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ اور وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کاجی ایچ کیو میں نئے آرمی چیف کو کمان سونپنے کی تقریب میں جب آمنا سامنا ہوا تو دونوں کے درمیان دلچسپ فقرے بازی ہوئی ، وزیر داخلہ نے وزیراعلیٰ پنجاب کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ چوہدری صاحب آپ کی وضع داری ختم تو نہیں ہوگئی تو پرویزالٰہی نے کہاکہ رانا صاحب میں پہلے کی طرح اب بھی وضع دار ہوں ایسی کوئی بات نہیں ۔ بعدازاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہاکہ میری چوہدری پرویز الٰہی سے تقریب میں مختصر بات چیت ہوئی اور میں نے ان سے کہاآپ نے وضع داری کیوں چھوڑ دی ہے تو انہوں نے آگے سے کہا میں اب بھی وضع دار ہوں ۔ایک سوال پر رانا ثناءاللہ نے کہاکہ اب اسلام آباد میں سکو ن آگیا ہے ، نئے آرمی چیف کی تقرری ہو چکی ہے ، بہت جلد لاہور جارہاہوں اور پنجاب کی صورتحال کا جائزہ لیکر فیصلے کیے جائینگے۔