اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات کی ہے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات منگل کے دن 3 سے 4 بجے تک امریکی سفارتخانے میں ہوئی اور یہ ون آن ون ملاقات ایک گھنٹہ جاری رہی۔ ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو کی۔ خیال رہے کہ امریکی سفیر سے فواد چوہدری کی چند دنوں میں یہ دوسری ملاقات ہے۔ امریکی سفارتخانے نے منگل کو ہونے والی ملاقات پر تبصرے سے گریز کیا۔ سفارتی ذرائع کے مطابق امریکی سفیر پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی رہنماوں سے ملتے رہتے ہیں اور ان ملاقاتوں کی تفصیلات جاری نہیں کی جاتیں۔اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، الیکشن کمیشن کیلئے 15 ارب روپے کی تکنیکی گرانٹ کی منظوری ۔عام انتخابات کے پیش نظر الیکشن کمیشن کو پہلی قسط 5 ارب روپے کی دی جائے گی، وزارت اطلاعات کی سمری پر میڈیا کمپین چلانے کیلئے بجٹ منظور کر لیا گیا