اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )ملک میں تیل اور گیس کی تلاش کیلئے 6لائسنس جاری کر دیئے گئے ۔اعلامیہ پٹرولیم ڈویژن کے مطابق چار لائسنس بلوچستان میں واقع بلاکس کےلئے جاری کئے گئے ۔اعلامیہ کے مطابق دو لائسنس بلوچستان اور پنجاب میں واقع بلاکس سے گیس تلاش کےلئے جاری کئے گئے ۔ اعلامیہ میں کہاگیاکہ جن کمپنیون کو لائسنس جاری ہوئے او جی ڈی سی ؛پی او ایل ماڑی پٹرولیم یونائیٹڈ پٹرولیم انرجی پاکستان شامل ہیں۔ اعلامیہ کے مطابق کمپنیان سالانہ ہر بلاک کے علاقے میں سالانہ 30ہزار ڈالر سماجی ترقی پر خرچ کرینگی ۔