اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے ) نے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کی گرفتاری پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو خط لکھ دیا۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے چیئرمین سینیٹ کو اعظم سواتی سے متعلق باضابطہ آگاہ کردیاہے ، صادق سنجرانی کو بھیجے گئے خط کے ساتھ ایف آئی آر کی کاپی بھی بھجوائی گئی ہے۔خط میں کہا گیاکہ مجاز حکام کی اجازت کے بعد اعظم سواتی کو گرفتار کیاگیا۔