اسلام آباد( نمائندہ خصوصی )ایف آئی اے نے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کے متنازع بیان پر ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف مقدمہ سائبر کرائم ونگ میں درج کیا گیا، مقدمہ ایف آئی اے کے ٹیکنیکل اسسٹنٹ انیس الرحمان کی مدعیت میں درج کیا گیا۔اعظم سواتی کے خلاف مقدمہ تضحیک اور پیکا ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے، اعظم سواتی کو دفعہ 500-501-505 اور 109 کے تحت گرفتار کیا گیا۔اس سے پہلے بھی اعظم سواتی کی انہی دفعات کے تحت گرفتار کیا گیا تھا، اعظم سواتی پہلے بھی انہی دفعات کے تحت مقدمے میں ضمانت پر ہیں۔