لاڑکانہ(بیورو رپورٹ) لاڑکانہ میں پاکستان سنی تحریک کی جانب سے سینئر صوبائی رہنما مولانا علی نواز قاسمی کی زیر صدارت ڈویزنل دفتر جامع مسجد گلستان مدینہ مینہل آباد کالونی میں اجلاس ہوا جس میں عبدالرشید سانگی، حافظ مدد علی قادری، مولانا اعجاز علی قادری، حافظ امام الدین میرانی، عبدالستار منگی، حافظ عبدالغفار، اصغر علی چنو، مولانا ریاض علی قاسمی، نجم الدین، حافظ طارق علی انصاری، احمد علی قاسمی سمیت دیگر نے شرکت کی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا علی نواز قاسمی نے کہا کہ ملک کے پاکستانی عوام خوش قسمت ہیں کہ پاک فوج کے نئے تعینات ہونے والے چیف آف اسٹاف جنرل عاصم منیر حافظ قرآن ہیں جن کا پاکستان سنی تحریک نیک تمناؤں کے ساتھ استقبال کرے گی جو ملک کی سرحدوں اور پاکستانی عوام کی حفاظت میں اہم کردار ادا کریں گے اور وطن عزیز کو دہشت گردوں سے محفوظ رکھیں گے، انہوں نے کہا کہ یکم دسمبر کو لاڑکانہ سے تنظیم کا قافلہ جیکب آباد میں درگاہ سید عبدالنبی شاہ پر منعقدہ دو روزہ عرس کی تقریب میں شرکت کرے گا اور اپنے پیارے قائد محمد ثروت اعجاز قادری سے ملاقات کرکے ان کا خطاب سنے گا اور بعد ازاں حیدرآباد میں آرٹ کونسل آف پاکستان میں ہونے والی ورکرز کانفرنس میں بھی بھرپور شرکت کریں گے، اس موقع پر پی ایس ٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں نے ملک کی ترقی، خوشحالی اور سلامتی اور پاک فوج کے لیے خصوصی دعائیں بھی کیں۔