اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)صدر عارف علوی کی جانب سے واپس بھیجے گئے بلوں کے معاملے پر سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نیر بخاری نے کہا ہے کہ ایوان صدر کو آرڈیننس فیکٹری بنانے والے عارف علوی کا پارلیمانی قانون سازی پر اعتراض سوالیہ نشان ہے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ پارلیمنٹ کے حصہ صدر کا کردار اور طرز عمل آئین پر عملدرآمد کا متقاضی ہے۔ انہوں نے کہاکہ عارف علوی ملک کے صدر کی بجائے تحریک انصاف کے کارکن اور عمران خان کے کٹھ پتلی بننے سے گریز کری
ں۔ انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ کی قانون سازی پر اعتراض لگانے والے صدر دو قدم پیچھے ہٹ کر پھر سے دنداں سازی شروع کریں۔انہوںنے کہاکہ پارلیمنٹ سے منظور کردہ بلز پر دستخط نہ کرنے والے عارف علوی عہدہ صدارت سے مستعفی ہوکر بنی گالا سکونت اختیار کریں ۔ انہوں نے کہاکہ خوشامدی یاد رکھے جانے میں نام پیدا کرنے کی بجائے عہدہ صدارت کا خیال رکھیں