اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) پاکستان میں ایچ آئی وی کا پھیلاوتشویشناک حد تک بڑھ گیا ہے ۔ رواں سال اب تک ایچ آئی وی کے 9773 نئے کیسز سامنے آچکے۔ وفاقی وزارت صحت کے حکام نے بتایا ملک بھر میں اس سال اب تک ایچ آئی وی کے 9773 نئے کیسز سامنے آچکے ہیں اور پاکستان میں اس سال ہر مہینے اوسطاً ایچ آئی وی کے 1000 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ حکام نے بتایا کہ پچھلے 10 مہینوں میں سب سے زیادہ ایچ آئی وی کے نئے کیسز پنجاب میں رپورٹ ہوئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ وفاق اورصوبے ہر مہینے ایچ آئی وی کے لاکھوں ٹیسٹ کر رہے ہیں جس کی وجہ سے نئے کیس سامنے آرہے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہےکہ ایچ آئی وی ہم جنس پرستوں اور طبی اداروں میں انفیکشن کنٹرول نہ ہونے کی وجہ سے پھیل رہا ہے، اگرابھی کنٹرول نہ کیا تو ایچ آئی وی کے کیسز بھی ہیپاٹائٹس سی کی طرح کروڑوں میں پہنچ سکتے ہیں۔