اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )فیکٹ فائنڈنگ ٹیم نے کہاہے کہ کینیا میں قتل ہونے والے سینئر صحافی ارشد شریف کا لیپ ٹاپ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید کے پاس ہے،ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کرنے والی ٹیم نے مراد سعید کو 28 نومبر کو لیپ ٹاپ ساتھ لانے کی ہدایت کردی۔نجی ٹی وی کے مطابق مراد سعید نے تبصرے سے گریز کرتے ہوئے فیکٹ فائنڈنگ ٹیم کو لکھے گئے خط کی کاپی شئیر کردی۔فیکٹ فائنڈنگ ٹیم کی جانب سے مراد سعید کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ ارشد شریف کا لیپ ٹاپ آپ کے پاس ہے، جس کی مدد سے ارشد شریف کے کینیا میں قتل کے حقائق کا پتہ چلانا ممکن ہوگا۔خط میں کہا گیا کہ آپ ٹیم سے تعاون کریں، ہمیں سپریم کورٹ آف پاکستان کے انسانی حقوق سیل کو رپورٹ پیش کرنی ہے۔تفتیشی ٹیم نے کہا کہ مراد سعید پاکستان چھوڑنے سے پہلے لیپ ٹاپ مراد سعید کو دے کر گئے تھے۔مراد سعید نے کہا کہ ارشد شریف کی والدہ کے مطالبے کی روشنی میں صرف آزاد کمیشن کے سامنے پیش ہوں گا، موجودہ حکومت کی تفتیشی ٹیم کو نہیں مانتا۔