اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اور نگزیب نے کہاہے کہ صحافیوں پر تشدد اور افسران کو گالیوں کے واقعات انتہائی قابل مذمت اور شرمناک ہیں ۔ اپنے بیان میں وفاقی وزیراطلاعات ونشریات مریم اور نگزیب نے کہاکہ صحافیوں پر تشدد اور افسران کو گالیوں کے واقعات انتہائی قابل مذمت اور شرمناک ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ یہ گالیاں نہیں مسترد ہونے کی فرسٹیشن ہے یہ صحافیوں پہ تشدد نہیں پاگل پن کی نشانیاں ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ افواجِ پاکستان کے خلاف غلیظ مہم اور دماغی مرض میں گالیاں ہر گزرتے لمحے کے ساتھ عمران خان کی اصلیت سامنے آ رہی ہے۔