اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) جنرل عاصم منیرکی بطور آرمی چیف اور جنرل ساحرشمشادمرزاکی بطور چئیرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف تین تین سال کیلئے تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق حکومت نے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی تقرریوں کے نوٹیفکیشن جاری کردیئے۔جنرل عاصم منیرکی بطورآرمی چیف اور جنرل ساحر شمشاد مرزا کی بطور چئیرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف تین تین سال کیلئے تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا۔نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ جنرل سید عاصم منیر 29 نومبر کو بطور17 ویں آرمی چیف کی کمانڈ سنبھالیں گے جبکہ جنرل ساحر شمشاد مرزا 27 نومبر کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی کمانڈ سنبھالیں گے۔نوٹی فکیشن کے مطابق جنرل عاصم منیر اور جنرل ساحر شمشاد مرزا کی ترقی فوری طور پر نافذ العمل ہو گی۔گذشتہ روز وزیراعظم پاکستان نے آئینی اختیارات استعمال کرتےہوئے جنرل سید عاصم منیرکو چیف آف آرمی اسٹاف اور جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف مقرر کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور سمری صدر مملکت کو ارسال کردی گئی تھی۔بعد ازاں صدر مملکت عارف علوی نے وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے نئے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹس چیف آف اسٹاف کمیٹی کی تقرری کی سمری پر دستخط کر دیے تھے۔