راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) سبکدوش چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کا کہنا ہے کہ ملک کا دفاع ناقابل تسخیرہے، ہمارے بہادرسپاہی اسےمزید مضبوط بنانے میں دریغ نہیں کریں گے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سبکدوش چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضاکےاعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرزمیں منعقد کی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں سابق چیئرمین اور سینئر افسران نے شرکت کی، جنرل ندیم رضا نے گارڈ آف آنر اور مارچ پاسٹ کا جائزہ لیا اس موقع پر تینوں افواج کےچاق و چوبند دستے نے جنرل ندیم رضا کوگارڈ آف آنرپیش کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل ندیم رضا نے کہا کہ اپنے فرائض ایمانداری، انصاف اور وقار کے ساتھ ادا کئے، فرائض کی انجام دہی کی توفیق عطا کرنے پراللہ کاشکرگزارہوں۔آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا کہنا تھا کہ ملک کا دفاع ناقابل تسخیرہے،ہمارے بہادر سپاہی اسےمزید مضبوط بنانے میں دریغ نہیں کریں گے۔واضح رہے کہ جنرل ندیم رضا 41سال کی شاندارخدمات کےبعد26نومبرکو ریٹائرہورہےہیں، ان کی جگہ جنرل ساحر شمشاد مرزا نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی تعینات کئے گئے ہیں۔