کراچی ( بیورو رپورٹ)
چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت نے کہا ہے سندھ میں گوگل اور ٹیک ویلی کے تعاون سے اسکول کے بچوں کو ڈجیٹل کورسز کروائے جا رہے ہیں اور پائلیٹ پراجیکٹ کے تحت کراچی کے 5 اسکولوں کے 3311 بچوں اور اساتذہ کو گوگل کے تعاون سے تربیت دی گئی ہے، انہونے کہا کے رواں سال اگست میں سندھ حکومت اور گوگل کی پاکستان میں پارٹنر ٹیک ویلی کے ساتھ ایک ایم او یو پر دستخط کئے گئے تھے جس کے تحت NJV اسکول کے 164، گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول فاطمی جناح کے 2562، گزری اسکول کے 155، قرطبہ اسکول کے 53 جب کے DCTO اسکول کے 377 بچوں اور اساتذہ کو تربیت دی گئی ہے۔ انہونے کہا کے اسکول کے بچوں کو ڈجیٹل کورسز کروانے سے بچوں کی ٹیکنالاجی کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔ چیف سیکریٹری سندھ نے کہا کے اس وقت 5 اسکولوں میں گوگل فسٹ پروگرام ہوا ہے جب کے گوگل اور ٹیک ویلی کے تحت صوبے میں مزید اسکولوں میں ڈیجیٹل کورسز کروائے جائیں گے۔ صوبے میں اسکول سطح پر انفارمیشن ٹیکنالوجی کو فروغ دے رہے ہیں۔ سندھ میں انفارمیشن ٹیکنالوجی پر بوٹ کیمپ، سافٹ کورسز، اسکول ڈویلپمنٹ اور ورکشاپ کا انعقاد کیا جائے گا۔ چیف سیکریٹری سندھ نے مزید کہا کےپروگرام کے اگلے مرحلے میں حیدرآباد، سکھر، میرپورخاص، لاڑکانہ اور شہید بینظیر آباد کے اسکول شامل کئے جائیں گے۔ صوبے میں ٹیک ویلی کے ساتھ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پر مشتمل پروگرام کئے جائیں گے۔ اجلاس میں ٹیک ویلی کے سی ای او عمر فاروق نے کہا کے سندھ میں طلبہ کو کوڈنگ، انٹرنیٹ آسم، ٹیچنگ ٹولز اور گوگل کے دیگر کورس کروائے گئے ہیں۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن کے ساتھ کروم بوک شیئر کیا گیا ہے، کروم بوک سے اسکول کے طلبہ اور اساتذہ فایدہ اٹھا سکیں گے۔ ملاقات میں سیکریٹری تعلیم غلام اکبر لغاری، سیکریٹری انویسٹمنٹ اور دیگر شریک ہوئے۔