لاہور ( بیورو رپورٹ ) وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ سینئر ترین فوجی افسران کی میرٹ پر تقرری نیک فال ہے ۔انہوں نے جنرل عاصم منیر کو نئے آرمی چیف اور جنرل ساحر شمشاد کو جوائنٹ چیف آف جنرل سٹاف مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کریم ان فیصلوں کو پاکستان ، آئین و افواج پاکستان کیلئے خیر و برکت کا ذریعہ بنائیں۔سعد رفیق نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے فیصلہ کرنا تھا کر لیا، اب نیازی نے جتنا رونا ہے رو لیں۔امید ہے کہ صدر مملکت اس ضمن میں کوئی تاخیرکرینگے نہ عمران خان اسمیں رکاوٹ بنیں گے۔