لاہور (نمائندہ خصوصی ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان کی ٹانگ پر لگا پلاسٹراتار دیا گیا، ڈاکٹرز نے سفر کی اجازت بھی دےدی۔ گزشتہ روز عمران خان کا چیک اپ کرنے کے لیے شوکت خانم ہسپتال کی ٹیم زمان پارک آئی، ڈاکٹر الیاس اور ڈاکٹر خالد نیازی نے ٹانگ پر لگا پلاسٹر کھول کر زخموں کاجائزہ لیا۔ڈاکٹر خالد نیازی نے کہا کہ عمران خان کے گھٹنے سے اوپر والے زخم تقریباً ٹھیک ہیں جبکہ گھٹنے سے نیچے کے زخم ٹھیک ہونے میں مزید ایک ہفتہ لگے گا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اب اپنی ٹانگ دھو سکتے ہیں اور ہلکا وزن ڈال بھی سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان اگر چاہیں تو اب سفر بھی کرسکتے ہیں۔