اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) وزیراعظم شہباز شریف نے آرمی چیف اور چیئر مین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی تقرری کے بارے میں اپنا رد عمل دیتے ہوئے کہاہے کہ اہم تقرری کا فیصلہ دباﺅ کے باوجود میرٹ پر کیا ہے اور سنیارٹی کے اصول کومد نظر رکھ کر فیصلہ کیا ، سنیارٹی کا اصول اداروں کو مضبوط بناتا ہے،سنیارٹی کے اصول پر فیصلہ ادارے کی مضبوطی کے ساتھ ملک میں استحکام باعث بنے گا ۔ انہوںنے یہ بات نجی ٹی وی کے ایک سینئر اینکر سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔جمعرات کو نجی ٹی وی کے سینئر اینکر نے وزیراعظم شہباز شریف کے ٹیلیفون پر انہیں جنرل عاصم منیر کو نیا آرمی چیف اور جنرل ساحر شمشاد کو چیئر مین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف بنانے پر مبارکباد کا پیغام بھیجا جس پروزیراعظم نے جواباً سینئر صحافی کو ٹیلیفون کرتے ہوئے مختصر بات چیت کی اور کہاکہ اہم تقرری کا فیصلہ دباﺅ کے باوجود میرٹ پر کیا اور سنیارٹی کے اصول کو مد نظر رکھا ، سنیارٹی کا اصول اداورں کو مضبوط بناتا ہے ۔ ملکی معاشی صورتحال کے حوالے سے وزیر اعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ معاشی ملکی معیشت کو مضبوط بنانے کےلئے قومی ڈائیلاگ کےلئے تیار ہوں اور اس کےلئے کوششیں کررہاہوں ۔ انہوںنے کہاکہ معاشی مضبوطی ہماری اولین ترجیح ہے ،ملک میں کسی انتشار اور افراتفری کی گنجائش نہیں ہے ۔انہوںنے کہاکہ انشاءاللہ معاملات آگے چلیں گے معیشت مضبوط ہوگی۔