اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )وزیراعظم شہباز شریف سے ڈی جی آئی ایس آئی نے ملاقات کی ہے، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،ذرائع نے بتایا کہ بدھ کے روز ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم نے وزیر اعظم ہاﺅس میں وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی ہے ،ڈی جی آئی ایس آئی نے وزیراعظم کو موجودہ امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی،وزیر اعظم نے جنرل ندیم کی امن وامان سے متعلق خدمات کو سراہا اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔