اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر، نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد ایوان صدر پہنچ گئے۔نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد ایوان صدر پہنچ گئے، جہاں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ان کی علیحدہ علیحدہ ملاقات ہوئی۔ اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف سے نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد نے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات وزیراعظم ہاﺅس میں ہوئی، ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے نئے سپہ سالار کو مبارکباد دی۔