اسلام آباد( نمائندہ خصوصی )صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کی فی الفور جنرل کے عہدے پر ترقی اور بطور چیئرمین جائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی تعیناتی کر دی بطور چیئرمین جائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی تعیناتی کا اطلاق 27 نومبر 2022 ء سے ہوگا صدر مملکت نے لیفٹیننٹ جنرل سید عاصم منیر کی فی الفور جنرل کے عہدے پر ترقی اور بطور چیف آف آرمی اسٹاف تعیناتی کر دی بطور چیف آف آرمی اسٹاف تعیناتی کا اطلاق 29 نومبر 2022 ء سے ہوگاصدر مملکت نے ترقیاں اور تعیناتیاں آئین کے آرٹیکل 243 چار اے اور بی ، آرٹیکل 48 اور پاکستان آرمی ایکٹ 1952 ء کے سیکشن 8 اے اور 8 ڈی کے تحت کیں صدر مملکت نے اس حوالے سے آج موصول ہونے والی سمری پر آج دستخط کیے