اسلام آباد( بیورو رپورٹ )پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین سے سابق صدر آصف علی زرداری نے اہم کی ملاقات کی جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ بد ھ کو ہونے والی ملاقات میں وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین بھی موجود تھے ۔آصف علی زرداری نے چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی۔ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال اور دیگر امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی ۔