اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اہم تقرری کی سمری سے متعلق صدر سے رابطے میں ہوں اور وہ مجھ سے مشورہ کریں گے۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو میں عمران خان کا کہنا تھاکہ صدر عارف علوی میرے ساتھ رابطے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اہم تقرری کی سمری سے متعلق صدر سے رابطے میں ہوں اور وہ تعیناتی کی سمری پر مجھ سے مشورہ کریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھاکہ اہم تقرری پر وزیراعظم ایک مفرور کے پاس پوچھنے کیلئے جاتا ہے، میں تو اپنی جماعت کا سربراہ ہوں تو صدر مجھ سے ضرور بات کریں گے۔