اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونی کیشن سید امین الحق نے عوام کے لیے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے اسمارٹ فون فار آل کے تحت کم آمدنی والے افراد کے لیے آسان اقساط پر موبائل فونز اسکیم کا اجرا کردیا۔اسکیم کے تحت 20 سے 30 فیصد ادائیگی پر کوئی بھی فرد موبائل حاصل کر سکے گا۔امین الحق کا کہنا تھا کہ کسی ضمانت یا طویل کاغذی کارروائی کے تحت صرف شناختی کارڈ پر موبائل کا حصول یقینی بنا رہے ہیں، ابتدائی طور پر 10 ہزار سے 1 لاکھ روپے مالیت کے فون 3 سے 12 ماہ کی اقساط میں دیے جائیں گے -!!!’